9 جولائی 2014 - 09:26
بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، سحری اور افطاری کےاوقات میں لوڈ شیڈنگ

ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ، شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ، لیسکو کی طلب بجلی کوٹے سے ڈبل ہوگئی۔

ابنا: ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ، شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ، لیسکو کی طلب بجلی کوٹے سے ڈبل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 13ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 19ہزار میگاواٹ ہے،اکثر پاورہاؤسز تیل کی قلت سے دوچار ہیں اور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں غیراعلانی لوڈ شیڈنگ پرمجبورہیں ،موسم بہتر نہ ہوا تو لوڈ شیڈنگ بھی کم نہیں ہوگی ۔ ادھر لیسکو چیف راؤ ضمیر کا کہنا ہے کہ کمپنی کا بجلی کوٹہ 2647میگاواٹ ہے جبکہ طلب 4700میگاواٹ سےتجاوزکرگئی ہے،سسٹم اوورلوڈڈ ہے، اسےبندکرکے بچانے کی کوشش کررہے ہیں ،کوشش ہے کہ سحری،افطاری کےاوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے،صارفین بھی بجلی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں ۔

.......

/169